جعلی سب انسپکٹر پکڑا گیا، پہچان کیسے ہوئی اور کیا کچھ کرتا رہا ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

جعلی سب انسپکٹر پکڑا گیا، پہچان کیسے ہوئی اور کیا کچھ کرتا رہا ہے؟ ایسی ...
جعلی سب انسپکٹر پکڑا گیا، پہچان کیسے ہوئی اور کیا کچھ کرتا رہا ہے؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سب انسپکٹر کا روپ دھار کر اپنے ناجائز کام نکلوانے والا بہروپیا اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ملک مدثر احمد نامی ملزم سب انسپکٹرکی وردی میں ملبوس ہو کر ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں آیا جہاں مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملے نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس کی جعل سازی کا سارا بھانڈا پھوٹ گیا، دفتر کے عملے کو ایچ آرایم میں مدثراحمدکابحیثیت ملازم کوئی ریکارڈنہیں ملا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جعلی سب انسپکٹرملزم مدثراحمدکوٹ عبدالمالک کارہائشی ہے اور پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری ونیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا ہے۔ملزم فون پر مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

جعلساز ملک مدثر نے فیس بک پر پولیس یونیفارم میں تصاویربھی وائرل کیں،ملزم کو تھانہ لوئر مال کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...