26 جنوری تک مطالبات منظور نہ ہونے پر بھارتی کسانوں نے بڑا اعلان کردیا

26 جنوری تک مطالبات منظور نہ ہونے پر بھارتی کسانوں نے بڑا اعلان کردیا
26 جنوری تک مطالبات منظور نہ ہونے پر بھارتی کسانوں نے بڑا اعلان کردیا

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کسانوں نے  بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، کسان رہنما کا کہنا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن  ٹریکٹر لے کر دہلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق  کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔کسانوں کو کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -