گوجرانوالہ میں 500 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کب فعال ہوگا؟یاسمین راشد نے خوشخبری سنادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں نئے بننے والے 500 بستروں سے زائد کے ہسپتال کے ایک بلاک کو جون 2021 تک انشاءاللہ مکمل فعال کر دیں گے-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرکیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کردئیے گئے ہیں،پہلے بلاک میں اوپی ڈی سمیت میڈیسن کے تمام ڈیپارٹمنٹ قائم کئے جائینگے۔ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پرصحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب تسلسل ہے جو عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کرے گا۔نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کیلئے صحت کی ہر قسم کی سہولت موجودہوگی۔حکومت پنجاب صوبہ کے اہم اور بڑے اضلاع میں آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے ہسپتال تعمیر کر رہی ہے۔
گوجرانوالہ میں نئے بننے والے 500 بستروں سے زائد ہسپتال کے ایک بلاک کو جون 2021 تک انشاءاللہ مکمل فعال کر دیں گے-
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) January 13, 2021
ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرکیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کردئیے گئے ہیں۔#HealthReforms pic.twitter.com/Ro4TnYqT8T