وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے پر پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے پر پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردیں
وزیراعظم نے براڈ شیٹ کے معاملے پر پارٹی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردیں
سورس:   File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو براڈ شیٹ کے معاملے پرایکسپوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے اپوزیشن کے تمام کرتوت بے نقاب کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میں پارٹی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی کی  موازنہ شیٹ پر بحث کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ میں گیپ کی وجہ سے مہنگائی زیادہ ہوئی۔ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی ویلیو کم ہوئی۔ روپیہ ڈالر کے مقابلہ میں ڈی ویلیو ہونے کی وجہ سے اشیائے خورونوش مہنگی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو جلد کنٹرول کرلیں گے۔ رواں سال چینی کی بروقت امپورٹ کریں گے۔ شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کورونا سے بہتر انداز میں نکلا ہے۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک کورونا سے نہیں نکل پا رہے۔

فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے براڈ شیٹ کے دوران لگنے والے الزامات پر بھی بات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے۔ براڈ شیٹ کیس ہمارے موقف کا واضع  ثبوت ہے۔ ترجمانون کے اجلاس میں شہزاد اکبر اور بابر اعوان پر اپوزیشن کی تنقید کا بھی ذکر ہوا۔ دو وزراء پر براڈ شیٹ الزامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔ وزیرنے کہا کہ اپوزیشن دونوں کابینہ ارکان کا تعلق بھی براڈ شیٹ سے جوڑ رہی ہے۔

ترجمانوں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت مظاہرین کو الیکشن کمیشن آنے سے  نہیں روکا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -