جاوید آفریدی نے کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری شروع کردی 

جاوید آفریدی نے کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری شروع کردی 
جاوید آفریدی نے کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری شروع کردی 

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائیر گروپ کے سی ای ا و اور پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور سے کراچی تک بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے کی تیاری پکڑ لی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید آفریدی کے ٹوئٹس کا سلسلہ سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے کہا ہے’ پشاور سے کراچی تک موٹر وے کے ساتھ بلٹ ٹرین ‘۔پھر انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک کا فیصلہ ایک ہزار 872کلو میٹر ہے ،بلٹ ٹرین کی رفتار 350کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی،اس حساب سے پشاور سے کراچی تک کا فاصلہ پانچ گھنٹے تیس منٹ میں طے کیا جائے گا۔اس منصوبے کے حوالے سے جاوید آفریدی نے تصویریں بھی شیئر کیں جن میں انہیں اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے ۔

مزید :

قومی -