ایل ڈی اے کی کارروائیاں: 8غیر قانونی تعمیرات مسمار: ایس او پیز کی خلاف ورزی: 27دکانیں اور شادی ہالز سیل 

ایل ڈی اے کی کارروائیاں: 8غیر قانونی تعمیرات مسمار: ایس او پیز کی خلاف ورزی: ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے آٹھ غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں۔قادر توپباش چوک کے قریب غیر قانونی ورکشاپ مکمل طور پر مسمار کر دی۔ ویلنشیا چوک کے قریب غیر قانونی تعمیر شدہ عمارت مسمار کر دی۔ پائن ایونیو پر غیرقانونی کمرشل ہال اور ورکشاپ مسمار کر دی۔ پائن ایونیو پر غیر قانونی ایونٹ کمپلیکس شادی ہال مسمار کردیا۔ پائن ایونیو پر ہی غیر قانونی کمرشل دفتر اور ماربل شاپ کی چار دیواری مسمار کر دی اور پلاٹ نمبر9 ڈی ویلنشیا ٹاؤن پر غیر قانونی تعمیر شدہ دکانیں مسمار کر دیں۔اسی طرح کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 27 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 2 میرج ہالز اور 3 دکانیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 3 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 15 دکانوں، سٹوروں اور 3 ریسٹورنٹ کو سیل کروایا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گلبرگ مین بلیوارڈ پر سامبا بینک کو سیل کروایا دیا جبکہ ان ضلعی افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں متعدد کانداروں، سٹورز اور شادی ہالز مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -