ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی اور کرپشن کی شکایات پر سب 3رجسٹر ار معطل کر دیئے 

ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی اور کرپشن کی شکایات پر سب 3رجسٹر ار معطل کر دیئے 

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) ناقص کارگردگی، ریکوری میں ناکامی، کرپشن کی شکایات، ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض سب رجسٹرار صاحبان اور تحصیلداران پر برس پڑے، تین سب رجسٹرار موقع پر معطل کر دئیے، پرچہ رجسٹری قانون پر سوفیصد عمل درآمد کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کی شکایات پر اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کو بھی کھری کھری سنا دی۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں شجرہ مساوی پیش نہ کرنے والے تمام ریونیو افسران کو فوری فارغ کرتے ہوئے کمشنر آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔جبکہ وراثت انتقال کی تاخیر کی کیا وجہ ہے پٹواری وراثت خود درج کرنے اور تصدیق کروا کر سائلین کو کاپی مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ پبلک انٹرسٹ کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والے ریونیو سٹاف، سب رجسٹرار، عملہ رجسٹریشن برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف سن لے شکایت کی صورت میں اب معافی نہیں ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -