عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، چودھری محمد سرور

عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، چودھری محمد سرور

  

لاہور (پ ر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی وزیراعلی کے مشیروں سے ناشتہ کے موقع پر ملاقات، باہمی و سیاسی دلچسپی حکومتی کارکردگی اور پی ڈی ایم موضوع بحث رہا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی کی منازل طے کررہا ہے جلد ملکی مسائل پر قابو پالیا جاے گا اور غریب عوام کو آءئندہ مالی سال سے حکومتی خزانے سے زیادہ سے زیاہ براہ راست فائدہ پہچایا جاے گا۔ڈیفنس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور مشیر لائیو اسٹاک فیصل حیات جبوآنہ اور دیگر مشیران وزیراعلی سے ملاقات میں ناشتہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر مشیر لائیو سٹاک نواب فیصل حیات جبوانہ نے اپنے علاقہ کے مسائل کے حل کے  لیے سرور فاونڈیشن اور گورنر پنجاب کے خصوصی تعمیراتی پیکج کی استدعا بھی کی۔ملاقات میں گورنر پنجاب سمیت مشیر زراعت عبدالحی دستی،مشیر صحت حنیف پتافی اور دیگر صوبائی مشیروں  نے شرکت کی۔

۔مشیران وزیر اعلی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پنجاب میں خدمات کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -