پی ڈی ایم ایک بھولی بسری داستان بن چکی، میاں محمود الرشید

 پی ڈی ایم ایک بھولی بسری داستان بن چکی، میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشیدنے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک بھولی بسری داستان بن چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کے دعویدار خود اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔عوامی پزیرائی سے محرومی کے بعد پی ڈی ایم کی لیڈرشپ فرسٹریشن کا شکار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو اگر گذشتہ انتخابات پر اعتراض تھا تو انہیں الیکشن کمیشن یا عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
ان کو اصل تکلیف احتساب سے ہو رہی ہے کیونکہ ان کی لیڈرشپ گردن تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے اور سیاسی بلیک میلنگ کے ذریعے ان کرپشن کیسز کے خاتمے کا راستہ ڈھونڈنا چاہتی ہے۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل ہر جماعت اپنے مخصوص مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کا عمل جاری ہے لیکن ان کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ ان کے غبارے سے نہ صرف ہوا نکل چکی ہے بلکہ یہ پوری طرح پھٹ چکا ہے۔عمران خان کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور کرپٹ عناصر کو اپنی بدعنوانیوں کا حساب دینا ہوگا۔