مہنگائی کاخاتمہ کیاجائے،رمیض شاہد
لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ توانائی بحران،ناقص تجارتی پالیسیاں اور ٹیکسوں کی بھرمارسے تاجر اور سرمایہ کار شدید پرشیان ہیں،حکومتی معاشی ٹیم کو بزنس کلاس کے ساتھ ملکر پاکستان کو اقتصادی بدحالی سے نکالنا ہوگا۔
،ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران لاہور کے راہنما و سیکرٹری انفارمشن کیمرہ مارکیٹ نسبت روڈ رمیض شاہد نے معیشت بحالی کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت باغوں اور پارکوں کے شہر کو محکموں کی غفلت سے کوڑا دان میں تبدیل کر دیا ہر طرف گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔بجلی کی خطرناک تاریں عوام کے سروں پر لٹک رہی ہیں،سٹریٹ لائٹس خراب اور ناجائز تجاوزات کی بھرمار سے سڑکیں بند ہوگئیں ہیں رش اور ہجوم سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے 10منٹ کا فاصلہ 2اڑھائی گھنٹوں میں طہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت،ادارے اور عوام کو مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پر آنا ہوگالیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کا مسائل کے حل اور ملک کی ترقی سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے۔رمیض شاہد نے کہا کہ تاجربرادری کو ایف بی آر،واپڈا،گیس،پانی و دیگر نوٹسز دیکر مزید پرشیان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کاروبار بند ہو رہے ہیں بڑھتی مہنگائی نے قوت خرید کم کردی،دکاندار کئی کئی دن ایک روپے کی سیل کیے بغیر شام کو گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔سیکرٹری انفارمیشن کیمرہ مارکیٹ کاکہنا تھا کہ تاجر برادری نے ہر مشکل گھڑی میں اپنا حصہ ڈالا اب حکومت کا چاہیے کہ وہ دکاندار،تاجر،صنعتکار،سرمایہ کار کو ریلیف دے تاکہ حالات بہتر ہو سکے اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو۔