ہربنس پورہ میں قابضین سے 6 کنال 10 مرلے سرکاری اراضی واگزار

ہربنس پورہ میں قابضین سے 6 کنال 10 مرلے سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی کا ٹیم کے ہمراہ سرکاری زمین کو قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن، موضع ہربنس پورہ میں کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی طور پر قائم زیر تعمیر بلڈنگز کو گرا دیا گیا۔6 کنال 10 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔

 کارروائی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے ٹیموں کے ہمراہ کی۔ ڈی سی مدثر ریاض نے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکروچرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -