وزیر اعظم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کرینگے، آشفہ ریاض

 وزیر اعظم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کرینگے، آشفہ ریاض

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا یہ وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور ایوان اقبال کے اشتراک سے  " فلسفہ اقبال اور قائد کا پاکستان" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور سیاسی چیلنجز کے علاوہ سماجی چیلنج بھی درپیش ہے اور ہم جب تک ایک قوم کی حیثیت سے متحد ہو کر اپنی قیادت کے فیصلوں کا احترام نہیں کریں گے تو ہمارے لیے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا آسان نہ ہو گا۔ تقریب سے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور معروف اقبال سکالر نجیب جمال نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید، وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ سید ندیم عالم اور مینیجر میڈیا اینڈ کمیونیکشنز زنیر چوہدری بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -