ڈائریکٹر ایکوا کلچر کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مختلف دفاتر اور یونٹس کا معائنہ

ڈائریکٹر ایکوا کلچر کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مختلف دفاتر اور یونٹس کا معائنہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر ایکوا کلچر پنجاب ڈاکٹر محمد عابد  نے جنوبی پنجاب کا وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر ایکوا کلچر پنجاب نے ایکوا کلچر پنجاب کے مختلف  دفاتر اور یونٹس کا معائنہ کیا اور ہونے والے ترقیاتی کاموں کا  جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کنٹریکٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں۔ڈائریکٹر ایکوا کلچر کا چارج سنبھالنے کے بعدیہ جنوبی پنجاب کا پہلا دورہ تھا۔ ڈائریکٹر ایکوا کلچر پنجاب نے جن مختلف دفاتر اور یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ان میں ظاہرپیر نرسری، فتح  پور  کمال  ہیچری، فاضل پور ہیچری،  جامپور ہیچری، فشریز کمپلیکس  ڈیرہ غازی خان، دراہمہ نرسری،  دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع مظفر گڑھ، فشریز کمپلیکس ملتان، فشریز کمپلیکس بہاولپور، پتی سر جھیل لال سونہا نرا، دفتر اسسٹنٹ  ڈائیریکٹر فشریز ضلع خانیوال اور مانگا نرسری شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عابد نے کہاکہ ان لیبارٹریوں کی تکمیل سے فش فارمنگ کے شعبہ میں انقلاب آئے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -