لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم، آگاہی پمفلٹس تقسیم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم، آگاہی پمفلٹس تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہفتہ صفائی مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ اس حوالے سے غالب مارکیٹ میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیااور آگاہی مہم میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی، جی ایم آپریشن، سمیت دیگر افسران اور سوشل موبلائزرز نے شرکت کی۔اس موقعپر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر کو صاف کرنے کا اقدام قابل تحسین ہیں۔ 

حکومت پنجاب اور ادارے کی جانب سے نئے سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو سستی اور معیاری صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی۔بین الااقوامی کنٹریکٹرز کو معاہدے میں توسیع نہ کر کے 5ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ شہریوں کو مہنگی صفائی سے نجات دلایا گیا ہے۔مزیدسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ایل ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کر نے میں سر گرم عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -