پنجابی زبان کی ترقی کیلئے سرگرم 101 شخصیات کا چناؤ

پنجابی زبان کی ترقی کیلئے سرگرم 101 شخصیات کا چناؤ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)جگت پنجابی سبھا اور ورلڈ پنجابی کانفرنس کے چیئر مین سردار عجائب سنگھ چٹھہ نے کینڈا سے101 پنجابی شخصیات کا پوسٹر شائع کیا ہے جومختلف شعبہ زندگی سے وابستہ رہ کر پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کے لیے سرگرم ہیں۔اس میں پوری دُنیا سے پنجابی زبان کے لیے کام کرنے والے ہزاروں پنجابیوں نے حصہ لیا جن میں سے 101 پنجابی شخصیات کا چناؤ کیا گیا۔یہ وہ پنجابی ہیں جو انتہائی محنت اور دیانتداری سے بغیر کسی لالچ کے اپنی مادری زبان کی ترقی و ترویج میں حصہ ڈال رہے ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں اور اداروں سے 12لوگوں اس پوسٹر کے لیے منتخب ہوئے جن میں گجرات شہر سے دو ادبی شخصیات چوہدری اسماعیل چیچی اور چیئرمین ورلڈ پنجابی فورم اور روزن ادبی فورم افضل راز  پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کی صدر شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہرجی سی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہدننکانہ صاحب سے ڈاکٹر نگہت خورشیدکے علاوہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے دو پروفیسرخواتین جن میں صدر شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ بٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ بتول کے نام شامل ہیں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کو اس حوالے سے اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے دو پروفیسروں کو اس پوسٹر کا حصہ بنایا گیا جو دونوں ہی شعبہ پنجابی سے تعلق رکھتے ہیں۔

 اور اپنی نیک نیتی اور سرتوڑ محنت سے نہ صرف پنجابی زبان کو اپنے ادارے میں بلکہ پوری دنیا میں نمایاں مُقام دلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اور ہر سال نہ صرف بین الاقوامی سطح پر کانفرنس کرواتے ہیں بلکہ پنجابی زبان کی ترویج کے سلسلے میں اور بھی کئی پروگرام منعقدکرواتے ہیں۔اس حوالے سے لاہور کالج مبارک باد کا حق دار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -