قائدین کی ہدایت پر حلقہ کے دکھی عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہوں،روبینہ سہیل بٹ

قائدین کی ہدایت پر حلقہ کے دکھی عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہوں،روبینہ سہیل بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حلقہ پی پی 172کی ٹکٹ ہولڈر روبینہ سہیل بٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ ثمینہ خالد گھرکی اور نرگس خان کی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے اپنے حلقہ کی دکھی عوام کے لئے دن رات کوشاں ہوں اور میں نے پنجاب میں پارٹی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود اپنے وسائل کواستعمال کرتے ہوئے حلقہ کی تین سو سے زائد مستحق بیوہ خواتین کے بیت المال اور سوشل ویلفیئر کے محکموں سے امدادی کام کروادئیے ہیں۔

روبینہ سہیل بٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ضرروی نہیں کہ صرف جیتنے والا ایم پی اے اور ایم این اے ہی کارکنوں کے کام کرنے کا پابند ہے اگر آپ الیکشن کسی وجہ سے ہار بھی جائیں تو تب بھی آپ کو اپنے حلقہ کی عوام کے نہ صرف دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے بلکہ اس کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بھی استعمال کرنا چاہئے یہی اصل سیاست اور عوام کی خدمت ہے اور پیپلز پارٹی کا تو منشور ہی یہی ہے کہ ہر حال میں عوام کی خدمت کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -