کورونا کے حملوں نے دنیا میں معیشت شدید متاثر ہوئی،ملک زمان نصیب

کورونا کے حملوں نے دنیا میں معیشت شدید متاثر ہوئی،ملک زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پی پی 146 کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ کووڈ19 کے حملوں نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر واضع معاشی تبدیلیاں رونما کی ہیں۔ لاک ڈاون کاروباری کمزور ترین صورت حال نے ترقی و خوشحالی کے ساتھ کھڑی معیشتوں کے بھی پسینے چھڑا دیئے ہیں۔ تاجر برادری کووڈ 19 سے اب تک پاکستان بھر میں کاروباری امور کو رواں رکھنے میں شدید دقت کا سامنا کررہی ہے۔

 ایسے وبائی حالات میں ٹریڈنگ سیکٹر کو ریلیف تاجروں کو گرداب سے نکال سکتا ہے۔ حکومت سے تاجر برادری کی اپیل ہے کہ ٹیکسز میں کمی کی جائے ڈیوٹیز میں اضافہ واپس لیا جائے۔ تاجر ان مشکل ترین حالات میں امید کرتے ہیں حکومت تکالیف کا ازالہ کرتے ہوئے ٹیکسز میں کمی لے کر آئے گی اور تاجر کو ریلیف دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -