ثریا عظیم ہسپتال خدمت خلق کا عظیم ادارہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم ہسپتال خدمت خلق کا عظیم ادارہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس صدر گورننگ باڈی صدر گورننگ باڈی  ثریا عظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سے ذمہ داران ہسپتال میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی اموار اور بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ثریا عظیم ہسپتال سید علی حسن،ممبر مینجمنٹ کمیٹی ہسپتال عبدالعزیز عابد، فیض احمد فیضی، محسن بشیر،شہزاد حسین، ہیرا اختر نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہر میں تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر کورونا وبا پر کنٹرول ممکن نہیں۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ الخدمت لیب کرونا کی تشخص کے ٹیسٹ  تمام لبیارٹریوں سے کم ریٹ پر کررہی ہے۔ ثریا عظیم ہسپتال 100 فیصد خدمت خلق  کا ادارہ ہے۔ثریا عظیم ہسپتال میں 50سے زائد سپشلسٹ کنسلٹنٹ 30مختلف شعبوں میں دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -