الخدمت فاونڈیشن کا اسٹریٹ چلڈرن کیلئے فری سکریننگ کیمپ 

الخدمت فاونڈیشن کا اسٹریٹ چلڈرن کیلئے فری سکریننگ کیمپ 

  

لاہور)سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اسٹریٹ چلڈرن کے لئے ایک روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں الخدمت ایجوکیشن پروگرام کے تحت پشاور میں قائم چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں زیرِ تعلیم300سے زائد بچوں کاتجربہ کار ماہرین طب کی زیرِ نگرانی مفت طبی معائنہ کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں میں مبتلا بچوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔صدرالخدمت خیبرپختونخوا  خالد وقاص کی زیرِ نگرانی منعقدہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر حبیب اللہ عارف نے کیا جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرارباب عبدالحسیب،ضلعی میڈیا مینجر نورالواحدجدون اور پشاور کے 7 چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز میں زیرِتعلیم بچوں سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن پروگرام کے تحت ملک بھر میں 35چائلڈ پروٹیکشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 15سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔خالد وقاص نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت پشاور مردان،کوہاٹ،خیبر کے علاوہ حال ہی میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور عنقریب صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی یہ سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -