پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے  پر امید ہوں، اچھی خان

 پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے  پر امید ہوں، اچھی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)  فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں۔اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردارادا کریں۔

 تو انڈسٹری ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -