فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈائریکٹر جرار رضوی

  فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈائریکٹر جرار رضوی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹار میکر جرار رضوی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ایک طویل عرصہ ضرور لگا لیکن خوشی کی بات ہے کہ اب ہم اپنی کوششوں میں کسی حد تک کامیاب ہیں۔ ان کا  کہنا تھا کہ ابھی بہت محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام واپس لانے کیلئے ہمیں مزید بہتر کام کرنا ہے اور اس کیلئے سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جائیں اور اچھے موضوعات کا انتخاب ہونا چا ہئے، بلاشبہ ہم مشکل دور سے نکل آئے ہیں۔

 لیکن یہ ابھی ابتدا ہے سفر بہت طویل ہے۔ ا نہوں نے کہا ٹی وی پروڈکشن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

مزید :

کلچر -