جج کی رخصت کے باعث حساس اداروں کے نام پر فراڈ کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب اور حساس اداروں کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کیس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی،فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی ملزم محمد فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ بطور ریفرنس عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے میاں بیوی کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس کے مطابق ملزم فاروق اور اس کی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات کے عوض نیب اور آئی ایس آئی سے کام کروانے کے نام پر لوٹتے تھے ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے رہے ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا نیب نے متاثرہ افراد سمیت 36 افراد کے آرٹیکل 161 کے تحت بیانات قلمبند کرکے ریفرنس کا حصہ بنایا ہے۔