ڈیکوریشن کی اشیا ء میں چھپائی گئی منشیات ایئرپورٹ کارگوٹرمینل پر پکڑی گئی 

ڈیکوریشن کی اشیا ء میں چھپائی گئی منشیات ایئرپورٹ کارگوٹرمینل پر پکڑی گئی 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2کروڑ مالیت کی دو کلو ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی  اے این ایف کے مطابق برآمد کی جانیوالی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیاء میں چھپائی گئی تھی تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے کے رہائشی شاہد ریاض نامی شخص کی جانب سے برطانیہ کی فوڈ کمپنی کے لئے کارگو بکنگ کرائی گئی لاہور سے اس ہیروئن کو ریاض نامی شخص نے برطانیہ کی ایک فوڈ کمپنی کے نام بک کروایا تھا 2 کروڑ سے زائد مالیت کی ہیروئن ڈیکوریشن کی اشیا ء میں بڑی مہارت کیساتھ چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف کی ٹیم نے بکنگ کرانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -