آہ، ملک لیاقت مرحوم

آہ، ملک لیاقت مرحوم

  

میڈیا حلقوں میں یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ ”دن گروپ“ کے ایڈمنسٹریٹر ملک لیاقت کورونا سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔وہ گزشتہ کئی روز سے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ملک صاحب مرحوم روزنامہ ”دن“ کی اشاعت کے آغاز ہی سے اس کے ساتھ وابستہ تھے، اس ادارے نے الیکٹرانک دُنیا میں قدم رکھا، ”دن نیوز“ کے نام سے نیوز چینل کا آغاز کیا گیا تو ملک صاحب اس کے بھی انتظامی سربراہ کے فرائض ادا کرتے رہے۔وہ ”دن میڈیا گروپ“ کے چیف ایگزیکٹو جناب محمود صادق کے دست ِ راست تھے،کارکنوں کا اعتماد بھی انہیں حاصل رہا اور انتظامیہ بھی ان پر انحصار کرتی رہی۔وہ ایک ہنس مکھ،ہشاش بشاش اور ملنسار شخص تھے۔ ان کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ چھائی رہتی۔ہم اُن کے انتقال پُرملال پر ”دن گروپ“ اور اُن کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دُعاگو ہیں کہ اُن کی مغفرت فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ موت سے کسی کو رستگاری نہیں۔یہ ایک اٹل حقیقت ہے، جب بلاوا آ جاتا ہے تو اسے ٹالا نہیں جا سکتا۔ مرحوم ملک صاحب اپنے حلقہ تعارف میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید :

رائے -اداریہ -