ٹبی سٹی کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ٹبی سٹی کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے علی پارک فورٹ روڈ پر 35سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -