آمدن سے زائد اثاثے، سابق  ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، گواہان طلب 

آمدن سے زائد اثاثے، سابق  ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، گواہان ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20جنوری تک توسیع کر تے ہوئے مزید گواہان کو طلب کرلیا گزشتہ روزعدالت میں احد خان چیمہ کے 5بے نامی داروں کے بیانات قلمبند کئے گئے،احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، احد خان چیمہ پر الزام ہے کہ اسکے اثاثے آمدنی سے زائد ہیں نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بھائی سمیت گھرانے کے دیگر افراد کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائی۔

مزید :

علاقائی -