سماج دشمن عناصر کا خاتمہ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، آئی جی 

سماج دشمن عناصر کا خاتمہ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، آئی جی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ معاشرے سے بدمعاشوں، قبضہ گروپوں اور سماج دشمن عناصرکا خاتمہ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں کمانڈ افسران ذاتی نگرانی میں ماڈرن کمیونٹی پولیسنگ، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی بدولت بروقت اقدامات کویقینی بنائیں انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس میں لاہور پولیس کو کلیدی مقام اور حیثیت حاصل ہے لہٰذا لاہور پولیس کی نئی قیادت سنگین جرائم کے ساتھ  سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے جبکہ سروس ڈلیوری کے عمل میں مزید بہتری کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن کے عمل پر بطور خاص توجہ دی جائے شہر کے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان علاقوں میں ڈولفن، پیرو اور دیگر فورسز کے پٹرولنگ پلان کو مزید موثر بناتے ہوئے گشت کے اوقات کار کو بڑھایا جائے جبکہ کرائم پاکٹس میں پیک کرائم ٹائم کے دوران سرکل افسران خود فیلڈ میں نکل کر پٹرولنگ پلان اور صورتحال کا جائزہ لیں اوررسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے مجرمان کی کارائیوں کا سد باب کیا جائے تفتیشی افسران کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کیساتھ انکی کارکردگی کو بطور خاص مانیٹر کیا جائے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کریں   ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے پیشہ اورانہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا  دوران اجلاس سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے آئی جی پنجاب کو جرائم کنٹرول کیلئے ہونیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی  اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگراور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال سمیت دیگر افسران موجودتھے۔

مزید :

علاقائی -