آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل‘ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل‘ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان حنیف نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کے ملزم طاہر کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم کو تھانہ شالیمار پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے عدالت میں پیش کیا، پولیس کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے واقع کے بعد اچانک خود ہی گرفتاری دے دی ہے،ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے جس نے طیش میں آ کر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو ساندہ کے علاقے میں قتل کیا، ملزم نے اپنے دوست محسن کے ذریعے رائیڈ منگوائی اور ڈیفنس میں لڑکی کو ملنے گیا،لڑکی کے آدھا گھنٹہ انتظار کروانے پر ملزم طاہر کی ٹیکسی ڈرائیور سے تلخ کلامی پر اسے قتل کر دیا، ملزم نے ڈرائیور کو قتل کرکے اس کے پیسے موبائل بھی چھین لیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دینے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -