محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، واقعہ کی حتمی رپورٹ طلب

محمود اچکزئی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، واقعہ کی حتمی رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست پر مزیدسماعت 15 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کر لی ہے،ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارتنویر ارشد چودھری کا موقف ہے کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 13دسمبر کے جلسہ لاہورمیں پنجابیوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی اور لاہوریوں کوانگریزوں کا ساتھ دینے سے متعلق غدار کہتے ہوئے تاریخ کے غلط حقائق پیش کئے جس سے لاہور کے باسیوں سمیت پوتے پنجاب میں رہنے والوں کی دل آزاری ہوئی عدالت سے استدعا ہے کہ تھانہ لاری اڈہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -