جیلوں میں کھانے کی سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کاعدم ادائیگی پر ٹینڈرز کا بائیکاٹ

جیلوں میں کھانے کی سپلائی کرنیوالے ٹھیکیداروں کاعدم ادائیگی پر ٹینڈرز کا ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو کھانے کی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے بقایا جات کی مد میں 43 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر مزید کھانا فراہم کرنے کیلئے جاری کئے گئے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کردیا بتایا گیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو کھانے کی سپلائی کے سلسلے میں ٹینڈر طلب کر رکھے تھے۔ گزشتہ روز محکمہ جیل خانہ جات کی کمیٹی نے جب ٹینڈر اوپن کئے تو اس نے کھانا سپلائی کرنے والے کسی ٹھیکیدار نے شرکت نہ کی۔ جس کی وجہ محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ واجب الادا 43 کروڑ روپے کے بقایا جات بتائے گئے ہیں۔ ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پہلے کروڑوں روپے کے بقایا جات ادا کرے پھر وہ ٹینڈر میں شامل ہونگے تاہم محکمہ نے آئندہ چند روز میں قیدیوں کو کھانے کی سپلائی کے دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -