ٹاؤن شپ، 2مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی

ٹاؤن شپ، 2مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈولفن اہلکاروں نے اپلایئڈ فار موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نواز نامی ڈولفن اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ڈولفن ا ہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے  زخمی ڈولفن اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے موٹرسائیکل کو قبضہ میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا واقعہ کی اطلاع پر سی سی پی او لاہور اور ایس پی ڈولفن زخمی اہلکار کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی ڈولفن اہلکار کی عیادت کی اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس نے پھولوں کو گلدستہ پیش کیا اور ڈاکٹرز سے بہترین علاج ومعالجے کی درخواست کی، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ زخمی ڈولفن اہلکار کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے، ڈولفن فورس کرائم کے سدباب میں فرنٹ لائن سولجر اور فرسٹ ریسپانڈر ہے ڈولفن فورس سے سٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -