مانگا منڈی، دھندکے باعث 6گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6زخمی
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں زیادہ دھند کی وجہ سے چھ گاڑیوں کی آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے مزدا ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 مانگا منڈی کے مطابق ملتان روڈ بائی پاس پر دھند ہونے کی وجہ سے مزدا ٹرک، کاریں،کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں کراچی کا رہائشی مزدا ڈرائیور محمد ابراہیم موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو کی ٹیم نے پانچ زخمی مسافروں کو رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی پہنچا دیا تھانہ مانگا منڈی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو اورنقصان شدہ گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی زخمیوں میں سجاد احمد،طالب حسین، سعید احمد،شکیل احمد،عبدالرازق، نعیم احمد شامل ہیں۔