پولیس نے18 سالہ لڑکی کو تلاش کرکے ور ثاء کے حوالے کردیا

پولیس نے18 سالہ لڑکی کو تلاش کرکے ور ثاء کے حوالے کردیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انچارج انویسٹی گیشن مصطفی آبادتمریز اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مددسے 18سالہ مغویہ جویرہ شاہد کو کوتلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا  تفصیلات کے مطابق مغویہ گھریلو ناراضگی کی وجہ سے  بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔مغویہ کے ورثاء نے نے تھانہ مصطفی آباد میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویعنل ایس پیز کو کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرارہ کرگمشدہ افراد کو تلاش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس پر ایس پی صدر انویسٹی گیشن عیسیٰ خان نے ایس ڈی پی اوسبزاہ زار مسٹر اعجاز کی زیر نگرانی پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں۔

مزید :

علاقائی -