سیف الملوک کھوکھر سمیت 15ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع 

 سیف الملوک کھوکھر سمیت 15ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس سے ملحقہ تجاوزات ہٹانے میں رکاوٹ ڈالنے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت 15ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22جنوری تک توسیع کر دی ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے کیس پر سماعت کی،سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے  ملزموں کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر آپریشن کیا اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے تاکہ ملزمان شامل تفتیش ہو کر آزادانہ طور پر حقائق پیش کر سکے  سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر پندرہ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو 22 جنوری تک ان کی گرفتاری سے روک دیاہے۔

مزید :

علاقائی -