نوشہرہ: ٹیچرز کی گاڑی کو حادثہ، خاتون ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

نوشہرہ: ٹیچرز کی گاڑی کو حادثہ، خاتون ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) سرکاری سکول کی ٹیچرز کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور خاتون کی ٹانگ کریک تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پھمہ سراء اور جاگووال کی خاتون ٹیچرز رضوانہ نصراللہ اور روبینہ اشفاق گوجرانوالہ سے ڈیوٹی پر آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بھڑ چوک کے قریب ان کی گاڑی سیم نالے میں جا گری حادثہ اتنا شدید تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی مگر خوش قسمتی اور نالہ خشک ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر خاتون ڈرائیور رضوانہ کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی جبکہ روبینہ اور سات سالہ بچہ ابو ہریرہ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملتے ہی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -