اینڈ ی فلاورنئے ہیڈ کوچ ہونگے، شیعب اختر کا دعوی 

اینڈ ی فلاورنئے ہیڈ کوچ ہونگے، شیعب اختر کا دعوی 

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔ مصباح کی برطرفی کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اینڈی فلاور کو اجازت دیدی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 6 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یاد رہے کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ روز مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنے آپ کو ثابت کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔

۔ کرکٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ہوم سیریز کے صرف دو ہفتے باقی ہیں، اس کے اختتام کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی ایک اور جائزہ لے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -