پی ایس ایل،راشد خان لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بننے پر مسرور
لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بننے پر مسرور ہیں۔لاہور قلندرز کے فینز کے لیے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں راشد خان نے کہا کہبہت پرجوش ہوں۔ لاہور قلندرز ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے اور اب پی ایس ایل میچز کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں۔
،امید ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ پی ایس ایل کے لمحات یادگار ہوں گے اور بہت لطف آئے گا۔