ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا نام روشن کرونگی، مریم نسیم

ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا نام روشن کرونگی، مریم نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی نامور ویمن ویٹ لفٹر مریم نسیم نے کہا کہ پاکستان کا  نام دنیا میں روشن کرنا میرا مشن ہے کھیل مشکل ہے اور میں نے اس کا انتخاب اس لئے کیا کیوں کہ پاکستان میں اس کھیل میں ویمن ویٹ لفٹرز کی بہت کم تعداد ہے مگر اب یہ کھیل تیزی سے پاکستان میں مقبول ہورہا ہے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے میڈل جیتنا میرے لئے سب سے زیادہ خوشی کالمحہ تھا میری خواہش ہے کہ اسی طرح سے مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی پاکستانی پرچم بلند کروں جس کیلئے میں بہت محنت کررہی ہوں کورونا نے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچایا مگر اس کے باوجود خوشی اس بات کی ہے کہ ایک مرتبہ دوبارہ کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغازہوچکا ہے۔
 بس کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی مکمل عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کا سلسلہ اسی طرح سے کامیابی کے ساتھ جاری رہے۔