خرم منظور زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے دوسرے قومی بلے باز 

خرم منظور زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانے والے دوسرے قومی بلے باز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپنر خرم منظور لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کپ میں سینٹرل پنجاب کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خرم منظور نے سندھ کی جانب سے 119 رنز کی باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 25 ویں سنچری تھی،وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اعزاز ملنے پر بیٹسمین کی نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔