قومی ٹینس چیمپئن شپ، نتالیہ زمان نے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا
کراچی۔ (اے پی پی)نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا،انڈر 10 سنگلز کا فائنل شاہ زر علی نے جیت لیا، سینئرز کے مقابلوں میں محمد التیفات اور شیر احمد کی جوڑی نے معرکہ مار لیا،سافٹ ٹینس مینز سنگلز میں عباد سروراور لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق نویں عیسی لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں چھٹے دن کے مقابلوں میں گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹاپ سیڈ زینب علی کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ انڈر 10 سنگلز کا فائنل شاہ زر علی نے جیت لیا، انہوں نے زید زمان کو مات دی۔ اسی طرح 45پلس سینئرز کے فائنل میں محمد التیفات اور شیر احمد کی جوڑی نے ظفر حسن اور جاوید اقبال کو ہرا دیا۔ سافٹ ٹینس مینز سنگلز کے فائنل میں عباد سرور نے محمد علی اور لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید نے عرج بتول کو شکست دے کر ونر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نڈر14سنگلز کے سیمی فائنل میں لاہور کے اسد زمان نے سامر زمان کو بآسانی ہر کر فائنل میں جگہ بنا لی۔