کرکٹر حسن علی کا اہلیہ سمعیہ آرزوکے لئے جذباتی پیغام

  کرکٹر حسن علی کا اہلیہ سمعیہ آرزوکے لئے جذباتی پیغام

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر حسن علی نے اپنی اہلیہ سمعیہ آرزو کے لیے نہایت جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری محبت کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔حسن علی اور ان کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔ حسن علی نے اپنی اور سمعیہ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اہلیہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے ماں بننے کے عمل کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہماری زندگی تبدیل ہونے والی ہے۔کرکٹر حسن علی نے سمعیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمہاری موجودگی نے مجھے بہتر انسان بنایا ہے۔ تمہاری محبت اور سپورٹ کے بغیر اپنی زندگی کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -