شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا دن میڈیا گروپ کے ایڈمنسٹریٹر ملک لیاقت علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے دن میڈیا گروپ کے ایڈمنسٹریٹر ملک لیاقت علی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ان کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم ملک لیاقت بڑے زندہ دل انسان تھے، بے شک ان کی جدائی کا غم بہت بڑا ہے، ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
افسوس