پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، اسد قیصر

 پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح، اسد قیصر

  

اسلام آباد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد کیا جائے گا، گلگت بلتستان کی ترقیاتی ضروریات کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جارتا رہا ہے،  پسماندہ علاقوں کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت اور جی بی انتظامیہ مشترکہ طور پر گلگت بلتستان کی عوام کیلئے مربوط ترقیاتی لائحہ عمل مرتب کرے گی  جبکہ  وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے کہاکہ وفاق کی جانب سے جی بی کی عوام کے لیے اٹھایا گیا یہ قدم  خوش آئند ہے، ترقیاتی پیکیج میں تمام ممکنہ شعبوں کو شامل کیا جانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام منصوبے وقت پر شروع ہوں اور وقت پر مکمل ہوں۔بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر اعلی، گلگت بلتستان خالد خورشید  نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکچ  کی تیاری کے حوالے سے  افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقیاتی ضروریات کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جارتا رہا ہے،  پسماندہ علاقوں کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت اور جی بی انتظامیہ مشترکہ طور پر گلگت بلتستان کی عوام  کے لئے مربوط ترقیاتی لائحہ عمل مرتب کرے گی ، اسد عمرنے  متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی شعبے کے ساتھ ساتھ پبلک۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ میں بھی ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کے لئے مل کر کام کریں، وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہاکہ وفاق کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم جی بی کی عوام کے لیے خوش آئند ہے، ترقیاتی پیکیج میں تمام ممکنہ شعبوں کو شامل کیا جانا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ تمام منصوبے وقت پر شروع ہوں اور وقت پر مکمل ہوں، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے تحت ترقیاتی منصوبے کی تیاری کے لیے  بین الاوزارتی کمیٹی جبکہ  وزیر اعلی  جی بی کے تحت عمل درامد اور نگرانی کے لیے ااپیکس کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اسدعمر

مزید :

صفحہ آخر -