امریکا میں 70سال بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دیدی گئی

    امریکا میں 70سال بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دیدی گئی

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں سات دہائیوں بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دیدی گئی غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے مطابق لیسا مونٹگومرے نامی52 سالہ خاتون کو ریاست انڈیانا میں زہر کا انجکشن دے کر سزائے موت دی گئی امریکا میں 1953 ء کے بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دی گئی خاتون مجرم کو2007میں اغوا، قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ خاتون کو 2004 میں ایک قتل کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہوں نے ریاست میسوری میں حاملہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کیا تھا سزائے موت کے حوالے سے قائم امریکی انفارمیشن سینٹر کا کہنا تھاکہ امریکا میں آخری بار جن خاتون مجرم کو سزائے موت دی گئی ان کا نام بونی ہیڈی تھا جنہیں 1953 میں گیس چیمبر میں بند کرکے سزائے موت دی گئی تھی؎۔

سزائے موت 

مزید :

صفحہ آخر -