پشاورہائیکورٹ،کیپٹن(ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 9فروری تک توسیع 

  پشاورہائیکورٹ،کیپٹن(ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 9فروری تک توسیع 

  

پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ میں کیپٹن(ر) صفدرکی درخواست قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں 9فروری تک توسیع کردی،کیپٹن(ر) صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں اور حلقہ کے فنڈ میں خردبرد کا الزام ہے،نیب خیبر پختونخوا میں کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے،انکوائری کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کے چیرمین متنازعہ شخصیت ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہناتھا کہ بدنیتی پر مبنی کیس میں پیش ہوا ہوں۔

کیپٹن(ر) صفدر 

مزید :

صفحہ آخر -