الیکشن کمیشن نے پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا 

  الیکشن کمیشن نے پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری ...

  

 کراچی(این این آئی)سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے سیکیورٹی انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ پی ایس 52 عمرکوٹ 2 کیلئے رینجرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا 18جنوری کے ضمنی انتخاب پر17 تا 19 جنوری رینجرزاہلکارتعینات ہوں گے۔پولنگ اسٹیشن پرتعینات رینجرزافسرکوفرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔ رینجرزافسربے ضابطگی کی صورت سے قبل پرزائڈنگ افسرآگاہ کریگا۔رینجرزکواختیارات آئین کے آرٹیکل 245 اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ آخر -