ن لیگ کا سندھ میں ضمنی انتخابات میں پی پی کی حمایت کا اعلان 

   ن لیگ کا سندھ میں ضمنی انتخابات میں پی پی کی حمایت کا اعلان 

  

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سندھ بھر میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے،5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دینگے، پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔ مسلم لیگ ہاؤس کارساز کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل،خواجہ طارق نذیر،علی اکبر گجر،رانا احسان،سعید اللہ آفریدی،راجہ انصاری، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی،ساجد جوکھیو،جاوید ناگوری،یوسف بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت پر اتفاق ہوگیا ہے، پی پی امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔ نثار کھوڑونے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات میں پی ایس ملیر 88 سے یوسف بلوچ کی حمایت کیلئے آئے ہیں، پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوسف بلوچ کی حمایت کی۔ ہمارے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، ہم ون مین شو اور اقتصادی صورتحال خراب کرنے والی حکومت نہیں چاہتے، شاہ محمد شاہ نے کہاکہ نون لیگ کے پارلمانی بورڈ نے فیصلہ کیا تھا جس اتحادی جماعت کی سیٹ کسی وجہ سے خالی ہوگی تو اسی جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔

نثار کھوڑو

مزید :

صفحہ آخر -