النصر لیب کیساتھ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کاڈسکاؤنٹ ایم او یو سائن

  النصر لیب کیساتھ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کاڈسکاؤنٹ ایم او یو سائن

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن فیصل ٹاؤن لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کے وائس پریذیڈنٹ حسن سردار۔کوآرڈینیٹر اینڈ فاؤنڈر ممبر ساجد بھٹی کی رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لئے خصوصی کاوش، النصر لیب کے سی ای او ڈاکٹر نصر اللہ شیخ کے ساتھ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کا% 25ڈسکاونٹ کا ایم او یو سائن۔اور تمام رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کو النصر لیب کے ممبر شپ ڈسکاونٹ کارڈ جاری۔جس میں فیصل ٹاؤن۔لنک روڈ ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کی تمام رئیل اسٹیٹ کمیونٹی آفس سٹاف اور ان کی فیملیزکو تمام میڈیکل ٹیسٹوں پر  25%ڈسکاونٹ کی سہولت میسر ہو گی حسن سردار اور ساجد بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنی ریئل اسٹیٹ کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی کاوشیں ہمیشہ جاری رکھیں گے۔

النصر لیب

مزید :

صفحہ آخر -