حکومت اقتصادی سلامتی کے وژن کو حقیقت بنانے کی راہ پر گامزن، عامر حسن
اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن عامر حسن نے کہا ہے ہم اقتصادی سلامتی کے وژن کو حقیقت بنانے کی راہ پر گامزن ہیں، مشق کا مقصد برآمدات کی حقیقی صلاحیت کا ادراک اور ان کا اضافی پوٹینشل حاصل کرنا ہے، اس اقدام پر عملدرآمد کے بعد 12-18 ماہ کے عرصے پاکستان کی برآمدات دگنی ہو جائیں گی۔بدھ کو سیکریٹری قومی سلامتی ڈویژن انجینئر عامر حسن نے سیکرٹری کامرس سلیح احمد فارو قی سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی ڈویژن نے ”اقتصادی ترقی اور اضافی برآمد تجزیہ“وزارت کامرس کے حوا لے کیا، ملاقات 7جنوری کو وزیراعظم کی زیر صدارت اکنامک آٹ ریچ ایپکس کمیٹی (ای او اے سی) کے اجلاس کے فالو اپ میں ہوئی،سیکریٹری قومی سلا متی ڈویژن انجینئر عامر حسن نے وزیر اعظم کے معاشی آؤٹ ریچ انیشی ایٹو کے تحت متعلقہ اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے معاشی سلامتی کو بڑ ھانے کیلئے کئے گئے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔معاشی رسائی کی ماپپیگ اور تجزیہ کے بارے میں شرکا ء کو ایک جامع بریفنگ دی گئی تاکہ مزید فالو اپ اور ضروری تعاون کیا جاسکے۔ عامر حسن نے اجلاس میں بتایاحکومت اقتصادی سلامتی کے وژن کو حقیقت بنانے کی راہ پر گامز ن ہے،سیکریٹری وزارت کامرس سلیح احمد فاروقی نے کہا مسائل کا حل ڈھونڈ نے اور مزید مارکیٹوں میں جانے سے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر تمام متعلقہ اعداد و شمار ومعلومات پر مشتمل رپورٹ بھی سیکرٹری کامرس کے حوالے کی گئی، وزارت کامرس ان معلو مات پر ایکشن لے گی اور جامع منصوبہ بندی کرے گی۔
عامر حسن