سینیٹ الیکشن، ق لیگ انتہائی اہم حیثیت اختیار کر گئی، ڈپٹی چیئر مین شپ مانگ لی 

  سینیٹ الیکشن، ق لیگ انتہائی اہم حیثیت اختیار کر گئی، ڈپٹی چیئر مین شپ مانگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لائن) آئندہ ماہ ہونیوالے سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کیلئے (ق) لیگ کے ار کا ن اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے،ق لیگ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی اے پی کی پس پردہ بات چیت جاری ہے،سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں جبکہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین سینیٹ کیلئے بطور امیدوار صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا اور اس کیلئے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا نام بطور ڈپٹی  چیئرمین زیر غور ہے، تاہم ق لیگ نے سینیٹ الیکشن میں اتحاد برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کے ارکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ق لیگ اہمیت

مزید :

صفحہ آخر -